Ticker

6/recent/ticker-posts

Scholarships and Admissions Forms are Required from Talented Students of Government Schools in KPK.

Scholarships and Admissions 

صوبہ خیبر پختون خواہ کی بندوبستی(settled) اور نئ ضم شدہ اضلاع (Newly Merged Districts)سے تعلق رکھنے والے ذہین طلبہ و طالبات جو کہ جماعت اول سے لے کر چھٹی جماعت تک صرف اور صرف سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہو یا چھٹی جماعت پاس کر چکے ہوں درج ذیل تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب ہے. ان طلباء و طالبات کو ضلعی میرٹ کی بنیاد پر جماعت ہفتم میں داخلہ دیا جائے گا اس پروگرام کے تحت داخل شدہ طلبہ طالبات کی تعلیمی میں اخراجات بارہویں جماعت تک حکومت خیبرپختونخوا برداشت کرے گی۔داخلی کے لئے موزوں امیدوار کا انتخاب انٹری ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گ۔جو کی ETEA  کی زیر نگرانی  پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں لیا جائے گا۔جو کہ آن لائن فارم میں امیدوار اپنی مرضی کے مطابق منتخب کر سکتا ہے. ٹیسٹ کا دورانیہ یہ ڈیڑھ گھنٹے ہوگا. انٹری ٹیسٹ جماعت ششم کی سطح پر خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بورڈ کی انگریزی، حساب، جنرل سائنس، اردو اور اسلامیات (اقلیتی امیدواروں سے اخلاقیات) کے مضامین میں لیا جائے گا.

Name of institutions


داخلہ کے لیے انتخاب کا معیار اور طریقہ کار:

  1. سیٹوں کی کل تعداد سعد 253 ہے۔  سیٹوں کی تقسیم اضلاع کی آبادی کے تناسب کی بنیاد پر ہوگی۔ تاہم اگر کسیضلع  سے مختص سیٹوں پر کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہوا  تو اسی صورت میں رہ جانے والی سیٹوں کی تعداد کل سیٹوں کی 30 فیصد سے زیادہ ہو توان سیتوں  کو دوبارہ اضلاع کی مختص سیٹوں  کے برابر تقسیم کیا جائے گا بشرطیکہ وہاں کسی ضلع مین امیدوار موجود ہو۔ اس کے مرحلے کے بعد رہ جانے والی سیٹوں کو مجموعی اوپن میرٹ  پر پوری اترنے والے طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔
  2. طالبات کیلئے مخصوص اداروں میں صرف ایگریکلچر یونیورسٹی پبلک اسکول اینڈ کالج (گرلز) پشاور اور فضل حق کالج مردان میں ہاسٹل کی سہولت موجود ہے۔ طالبات کے لیے مخصوص دیگر اداروں میں داخلہ کی صورت میں طالبات اپنی رہائش کا بندوبست خود کریں گی۔
  3. درخواست فارم جمع کرتے وقت طلبہ و طالبات اس بات کی وضاحت کرے کہ وہ ہاسٹل میں مقیم ہوگی یا خود اپنی رہائش کا بندوبست کریں گے۔
  4. ضلعی مختص شدہ سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کو داخلہ متلقہ ضلع کے ڈومیسائل ہونے کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
  5. انٹری ٹیسٹ کے لیے عمر کی حد 11  تا 13 سال ہے۔  امیدواروں کو گورنمنٹ سکول میں جماعت اول سے لے کر جماعت ششم تک پڑھائی کی تسلسل کی تصدیق متعلقہ ہیڈ ماسٹر/ہیڈ میسٹریس کرےگا/گی۔  جن کی تاریخ پیدائش 31 مارچ 2008 سے قبل یا 31 مارچ 2010 کے بعد ہوں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  6. غلط معلومات فراہم کرنے والی طلبہ و طالبات کے والدین / سرپرست کے خلاف کسی بھی مرحلہ پر قانونی کارروائی کعمل میں لائی جائی گی جس میں داخلے کیامنصوخی بھی شامل ہے اور والدین سے طلبہ طالبات پر خرچ شدہ رقم کی وصولی بھی ہوگی۔
  7. ایٹا ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اہل تصور کیا جائے گا تاہم طالبات  جو کہ مذکورہ بالا مراحل سے گزر کر پھر بھی ان کی سیٹ پر نہیں ہوتے اس نمبر کو پچاس فیصد سے 40 فیصد تک بتدریج لایا جائے گا۔
  8. جو امیدوار پہلے سے مندرجہ بالا تعلیمی اداروں یا کیڈٹ کالج میں داخل ہیں یا پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم ہے یا پہلے سے کوئی سکالرشپ لے رہا ہوں وہ داخلہ اور ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  9. جو امیدوار کامیاب قرار پائیں گے ان کا انٹرویو لسٹ ڈائریکٹریٹ آف  انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اپنے متعلقہ ڈی ای اوز(DEOs ) کو ارسال کریں اور متعلقہ ڈی اوز اپنی متعلقہ ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹرس کے ذریعے کامیاب طلبہ و طالبات کو آگاہ کریں گے۔ اور کامیاب امیدواران ان اداروں کو ترجیحی لسٹ اپنے متعلقہ ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس  کو پندرہ دن کے اندر اندر جمع کریں گے۔
  10. مندرجہ بالا تعلیمی اداروں میں داخلہ cum choice    merit  کی بنیاد پر کیا جائے گا.
  11. سکول یا کالج کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی طالبات کو جن اداروں میں داخلہ ملے گا اسی میں ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک تعلیم مکمل کریں گے سوائے ان سکولوں کے جہاں انٹرمیڈیٹ کے کلاسز نہیں ہے مثلا یونیورسٹی پبلک اسکول، اسلامیہ کالجیٹ سکول، پشاور یونیورسٹی ماڈل اسکول پشاور کے طلباء و طالبات کو دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد دیگر  C.O.Eمیں  مائیگریشن کی اجازت ہوگی.

درخواست دینے کا طریقہ کار

آن لائن درخواست فارم مورخہ 30 اپریل 2019 سے    www.etea.edu.pk پر موجود ہوگا۔  امیدواران اپنی خواستیں آن لائن مورخہ ٢٠ اپریل ٢٠٢١ سے  11 مئی ٢٠٢١ تک www.etea .edu.pk پر جمع کرائیں۔ کامیاب  آن لائن درخواست جمع کرنے کے بعد یو بی ایل بینک کے ڈپازٹ سلپ بمع ٹوکن نمبر ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کرکے کسی بھی یو بی ایل یا یو بی ایل اومنی ایجنٹ کے پاس جاکر مبلغ -/500 روپے ناقابل واپسی مجوزہ ڈپازٹ سلپ پر جمع کرائیں۔ دریں اثنا میں آپ کو امنی کی طرف سے پیمنٹ کا تصدیقی SMS بھی موصول ہوگا۔ فیس جمع کرانے کے بعد اصل ڈپازٹ سلپ، کنڈیڈیٹ کافی اپنے پاس محفوظ رکھے کیونکہ بینک  ڈپازٹ سلپ اور رول نمبر سلیپ کے بغیر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ برائے مہربانی تعلیمی اسناد اور دستاویزات کا ایٹا آفس بھیجنے کی زحمت نہ کریں۔ کامیاب امیدواران کو اپنا تحریری ٹیسٹ کا رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کرنے کے لئے  کے ذریعے اطلاع دی جائے گی نیز یہ معلومات ایٹا کی ویب سائٹ  پر بھی دی جائے گی۔ ایٹا ٹیسٹ کی تاریخ وقت اور ٹیسٹ سنٹر رولنمبر سلپ میں درج ہوں گے یاد رکھیے کہ اپنا تحریری امتحان کے لئے رول نمبر سلیپ کسی بھی امیدوار کو بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کیا جائے گا اگر آپ نے اپنے SMS کا نیٹ ورک تبدیل کیا ہو یا اپنے موبائل پر پروموشن میسجز بلاک ی ہو تو آپ کو ایٹا کی طرف سے ایس ایم ایس موصول نہیں ہوگا صرف ایسا ہی موبائل نمبر درج کرے جس کا نیٹ ورک تبدیل نہ کیا گیا ہو ہو اور اس کے علاوہ اگر آپ کا موبائل کل تین گھنٹے بند ہو یا آپ مسلسل تین گھنٹے نیٹ ورک رینج سے باہر ہو اس دوران  ایٹا کی طرف سے آپ کو اس ام اس بھیجا گیا تو وہ اس ایم ایس تین گھنٹے تک نیٹ ورک میں رہنے کے بعد خودکار نظام کے ذریعے ختم ہو جائے گا یعنی کامیاب ہونے والا امیدوار کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی کہ وہ تعلیمی کوائف ،اسناد ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  P&Dارسال کریں۔

zia n

نوٹ:

آن لائن درخواست جمع کرنے کیلئے درخواست گزار اپنی تعلیمی اور دیگر کوائف اور پاسپورٹ سائز نئ تصویر کی سافٹ کاپی ضرور اپنے ساتھ رکھیے امتحانی مرکز میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے جعلی دستاویزات کی صورت میں تعزیری کاروائی کی جائے گی جبکہ غلط  معلومات فراہم کرنے والا کسی بھی مرحلے پر نااہل تصور ہوگا۔ آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی   2021ہے۔

Must follow, COVID-19 SOPs.

www.etea.edu.pk

Published in Mashriq Newspaper: 17  April 2021.

job ad



Post a Comment

0 Comments